@waleedkhan88792: إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ وسیم بھائی کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ ہوا۔ مرحوم نہایت خوش اخلاق، ملنسار اور خدمتِ خلق کا جذبہ رکھنے والے انسان تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی میں گاؤں کے لوگوں کی بے لوث خدمت کی اور اپنے اچھے کردار سے ہر دل میں عزت و محبت پیدا کی۔ ان کی وفات یقیناً گاؤں اور اہلِ علاقہ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ آمین۔ اللہ تعالیٰ تمام اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور دوست احباب کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ مرحوم کی نیکیاں، خدمتِ خلق اور اچھا اخلاق ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲🏻