@hilalmalik052: مردان کے علاقے جمال گڑھی گدر (لاری) میں ایک نہایت افسوس ناک اور دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا، جہاں ایک تربیتی طیارہ کاٹلنگی روڈ پر دو موٹر سائیکل سواروں پر گر گیا۔ حادثہ اس قدر ہولناک تھا کہ متاثرین کے جسم بری طرح بکھر گئے اور ان کے اعضا کے ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے۔ جائے حادثہ پر موجود افراد نے انتہائی کرب اور دکھ کے عالم میں انسانی جسم کے بکھرے ہوئے حصے جمع کیے۔ یہ سانحہ علاقے کے لوگوں کے لیے شدید صدمے اور غم کا باعث بنا۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔