@.bahlool.ustaz.koroona: افسوسناک خبر کاٹلنگ! کاٹلنگ روڈ پر جبر نہر کے قریب ایک تربیتی طیارہ گر کر حادثے کا شکار ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور فائر وہیکل فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں سوار 2 اہلکار موقع پر شہید ہو گئے، جبکہ حادثے کے نتیجے میں 2 راہگیر شدید زخمی ہوئے۔ ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو اہلکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات اور تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔