@a.heart.speaks: ہاں.... وہی ہوا جس کا مجھے ڈر تھا۔ میری دعائیں، میری التجائیں اور بہتے ہوئے آنسو... کچھ بھی اس وقت کو نہ روک سکے۔ وہ شخص جس کے بغیر زندگی کا ایک پل بھی تصور نہیں کر سکتی تھی، آج میری زندگی سے یوں نکل گیا جیسے وہ کبھی وہاں تھا ہی نہیں۔ شروع میں لگا کہ میں مر جاؤں گی... شاید یہ سانسیں یہی تھم جائیں گی۔ مگر دیکھو....میں اب بھی جی رہی ہوں۔ دل بھی دھڑک رہا ہے۔ ہاں... اس دھڑکن میں اب وہ پہلے جیسا جوش نہیں.. ایک گہری اداسی ہے... لیکن ایک ایسا سکون بھی ہے جو صرف تب ملتا ہے جب کھونے کے لیے کچھ باقی نہ رہے۔ #urduwrites✍🏻 #viralvideos #mehdihassan #ghazals