@ibnishtiaq11: شخص جو میرے ہاتھ سے پھسل گیا وہ صرف ايك انسان نہیں تھا، وہ میری دنیا کا وہ کونا تھا جہاں سکون بستا تھا، جہاں ہنسی کی گونج تھی جہاں ہر دعا کا مرکز تھا۔ آج ساری کائنات میرے سامنے بچھا دی جائے، تب بھی دل کے خالی کمرے میں اس کا عکس یوں گونجے گا جیسے دیواروں پر پرانی تصویریں لٹکی ہوں اور ان سے خوشبو آتی ہو۔ میں نے اسے صرف کھویا نہیں میں نے اپنے آپ کا وہ حصہ بھی کھو دیا ہے جو اس کے نام پر دھڑکنا تھا۔ لوگ کہتے ہیں وقت سب زخم بھر دیتا ہے، مگر کچھ زخم اتنے گہرے ہوتے ہیں کہ وہ بھرنے کے بجائے اندر جڑ پکڑ لیتے ہیں۔ وہ ہر ہنسی کے بعد یاد آتا ہے ہر خاموشی میں بر تنہائی میں اور شاید قیامت تک یاد آتا رہے گا۔ یہ تڑپ شاید میری سزا بھی ہے اور میری پہچان بھی کیونکہ کچھ لوگ ذندگی سے نہیں روح سے جدا ہوتے ہیں۔ #zouqeishqofficial #foryou #دل_کی_بات #dua