@meshi3545: میری نظر کا دھوکا کہو یا دل کی سادگی، میں تمہیں تتلی کی طرح نازک اور معصوم سمجھتا رہا۔ یہ میری زندگی کی سب سے بڑی غلط فہمی تھی کہ جو دکھتا ہے، وہی سچ ہوتا ہے۔ تتلیاں باہر سے جتنی دلکش اور رنگین نظر آتی ہیں، اپنے پیچھے اتنے ہی گہرے زخم چھوڑ جاتی ہیں۔ ان کا کام تو صرف ایک پھول سے دوسرے پھول پر اڑنا اور اپنی پیاس بجھانا ہوتا ہے، انہیں اس بات سے کوئی غرض نہیں ہوتی کہ ان کے اس رویے سے کوئی نازک دل اندر سے کتنا ٹوٹ چکا ہے۔ تمہارا وہ معصوم سا چہرہ اور وہ دلنشین ادائیں، سب ایک فریب کے سوا کچھ نہ تھا۔ میں سمجھتا رہا کہ تم اس اجڑے ہوئے چمن کو اپنی رونق سے دوبارہ نکھار دو گی، مگر تم نے تو رہی سہی بہار بھی چھین لی۔ اب سمجھ آیا کہ حسن کی چمک کے پیچھے اکثر بے رخی کا زہر چھپا ہوتا ہے۔ تمہاری فطرت کا یہ رنگ دیکھ کر اب دل کسی اور سراب پر یقین کرنے کے قابل نہیں رہا۔ انسان کو ہمیشہ ظاہری خوبصورتی نہیں، بلکہ اندر کی سچائی دیکھنی چاہیے، ورنہ میری طرح صرف پچھتاوا ہی ہاتھ آتا ہے۔ تحریر مبشر کی باتیں 🖤✨ #تتلی #foryou #viral #fyp #urdupoetry