@ma885000: جس نے تمہیں چاہا نہیں مانگا نہیں " اسے تم مل جاؤ؟ انصاف تھوڑی ہے۔ ... میں آج تک یہی نہیں سمجھ پائی کہ آخر تم اس کے اتنے قریب کیسے ہو گئے جیسے شاید تمہاری اہمیت کا اندازہ بھی نہیں تھا۔ میں نے تو تمہیں اپنی ہر دعا سے زیادہ چاہا تھا ہر عادت سے زیادہ اپنایا تھا اور ہر خوف سے زیادہ کھونے سے ڈری تھی۔ تمہیں یاد ہے؟ میں تمہاری ایک خاموشی پر گھنٹوں بے چین رہتی تھی۔ تمہارے بدلتے ہوئے لہجے کو بھی دل پر لے لیتی تھی اور تمہاری معمولی سی اداسی میرے پورے دن کو ویران کر دیتی تھی۔ میں نے تمہیں .... صرف محبت نہیں دی تھی میں نے تمہیں اپنی توجہ اپنا سكون اپنی نیندیں اور اپنی زندگی کے سب سے نرم جذبات دیے تھے۔ پھر بھی آخر میں تم أس کے ساتھ چلے گئے جسے شاید تمہارے بچھڑنے کا خوف بھی نہ ہو۔ یہی بات اندر سے توڑ دیتی ہے۔ کہ جس نے تمہیں اپنی پوری دنیا سمجھ لیا تھا تم اُس کے نہ ہو سکے۔ اور جو .... شاید تمہیں کبھی اس شدت سے چاہ بھی نہ سکے تم اُس کی زندگی کا حصہ بن گئے۔ میں مان لیتی اگر میں نے کم محبت کی ہوتی۔ اگر میں نے تمہیں صرف وقت گزارنے کے لیے چاہا ہوتا۔ مگر مسئلہ یہ ہے کہ میں نے تمہیں سچ میں چاہا تھا۔ اتنا کہ آج بھی تمہارا خیال آتا ہے تو دل پہلے جیسا ہو جاتا ہے۔ .... اور تم شاید اب کسی اور کے ساتھ ویسے ہی ہنستے ہو جیسے کبھی میرے ساتھ ہنسا کرتے تھے۔ یہ سوچنا ہی کبھی کبھی سانس لینا مشکل کر دیتا ہے۔ کیونکہ کچھ لوگ محبت ختم ہونے کے بعد بھی دل سے نہیں نکلتے۔ وہ اندر کہیں ہمیشہ کے لیے رہ جاتے ہیں۔ اور پھر انسان .... خاموشی سے صرف یہی سوچتا رہ جاتا ہے .... جس نے تمہیں چاہا نہیں مانگا نہیں "اسے تم مل جاؤ؟ انصاف تھوڑی ہے #spokenword #poetrylovers #sadpoetry #heartbreak #newpoetry