@watizai09: وتی زئی سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے صدر زیف اللہ اورکزئی کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے ملاقات* آج مورخہ 15 جون 2026 کو وتی زئی سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے صدر زیف اللہ اورکزئی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جناب سہیل آفریدی سے ان کے دفتر میں تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں ضلع کرم کی مجموعی امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر وتی زئی سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے گزشتہ روز میر باغ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے واقعے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے فوری مالی امدادی پیکج کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت خیبر پختونخوا کرم اور ملحقہ علاقوں میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی اور شرپسند عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔ زیف اللہ اورکزئی نے وزیر اعلیٰ کے بروقت اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ طلبہ تنظیمیں خطے میں امن، بھائی چارے اور تعلیم کے فروغ کے لیے حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ میر باغ واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ *وتی زئی سٹوڈنٹس آرگنائزیشن* *امن، تعلیم، خدمت