@karbalatodayur: ایامِ عزا کی آمد کے پیشِ نظر حرمِ امام حسینؑ کے فنی و خدماتی عملے نے ضریحِ مطہرِ امام حسینؑ کے غلاف (کسوۃ) کی تبدیلی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ یہ سالانہ مراسم عاشورائے حسینیؑ کی یاد میں منعقد ہونے والی تقاریب اور کربلائے مقدسہ میں عزائی شعائر کی ادائیگی کے لیے آنے والے لاکھوں زائرین کے استقبال کی تیاریوں کا اہم حصہ ہیں۔ #Muharram #کربلاءٹوڈے #Karbala_today