@h_writes.offical: سب کچھ خدا کے حوالے کرنے کے بعد، میں کافی دیر اپنی خالی ہتھیلیاں دیکھتی رہی… 🤲🏻🍂 عجیب احساس تھا۔ جن چیزوں کو پکڑ کر رکھنے کے لیے میں نے خود کو تھکا دیا تھا، اُنہیں چھوڑ دینے کے بعد میرے ہاتھ تو خالی تھے… مگر دل پہلے سے ہلکا تھا۔ 🖤 میں نے اپنی دعائیں، اپنی خواہشیں، اپنے خوف، اپنی بےچینیاں، حتیٰ کہ اپنے ٹوٹے ہوئے خواب بھی اُس ذات کے سپرد کر دیے۔ اور پھر سمجھ آیا کہ ہر چیز کو اپنے بس میں رکھنے کی کوشش ہی انسان کو تھکا دیتی ہے۔ 🥀 بعض اوقات سکون سب کچھ پا لینے میں نہیں، بلکہ یہ مان لینے میں ہوتا ہے کہ کچھ فیصلے ہمارے نہیں، اللہ کے ہیں۔ 🤍✨ اور جب انسان واقعی خدا کے حوالے کر دیتا ہے… تو وہ خالی ہاتھ نہیں رہتا، بلکہ اُس کے ہاتھوں سے فکر چھن جاتی ہے، آنکھوں سے بےچینی، اور دل سے وہ بوجھ اتر جاتا ہے جو مدتوں سے روح کو تھکا رہا ہوتا ہے۔ 🌙🕊️ "کبھی کبھی سب کچھ اللہ کے حوالے کر دینا ہار ماننا نہیں ہوتا… یہ یقین کرنا ہوتا ہے کہ اب میرے بس سے بہتر، اُس کے بس میں ہے۔" 🤲🏻🥀🤍✨