@fajarraajput: کاش میں اُن خوش نصیب لوگوں میں سے ہوتی جو روز تم سے ملتے ہیں، جو تمہیں دیکھنے کے لیے یادوں کا سہارا نہیں لیتے، بلکہ تمہاری موجودگی میں اپنے دن گزار لیتے ہیں۔ کاش مجھے بھی ہر صبح تمہارا دیدار نصیب ہوتا، تمہاری آواز میرے دن کی پہلی خوشی بنتی اور تمہاری مسکراہٹ میری ہر تھکن چرا لیتی۔ پھر شاید یہ دل اتنا بےقرار نہ رہتا، نہ ہر لمحہ تمہاری کمی یوں شدت سے محسوس ہوتی۔ تمہیں کیا خبر، بعض اوقات تو دل صرف ایک لمحے کے لیے تمہارے سامنے بیٹھنے کو ترس جاتا ہے۔ نہ کوئی بات کرنی ہوتی ہے، نہ کوئی شکوہ، بس تمہیں دیکھتے رہنے کی خواہش ہوتی ہے۔ کیونکہ تم وہ سکون ہو جسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ کاش میں اُن لوگوں میں سے ہوتی جو روز تم سے ملتے ہیں، تو شاید انہیں اندازہ بھی نہ ہوتا کہ وہ کتنی بڑی نعمت کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔ اور میں... میں تو آج بھی تمہارے ایک دیدار کو اپنی بے شمار خوشیوں پر ترجیح دوں۔ ❤️✨🥀#fyp #viral #trending