@ainmeem: اے ابنِ آدم! خواہ تیری عمر کتنی ہی طویل کیوں نہ ہو جائے، اور یہ دنیا تیرے لیے کتنی ہی لمبی کیوں نہ ہو جائے، تجھے بہرحال مرنا ہے، تجھے مرنا ہے، تجھے مرنا ہے۔ تو اپنی بیوی کو چھوڑ جائے گا، اپنی اولاد کو چھوڑ جائے گا، اور اس دنیاوی زندگی کے مال و متاع کو چھوڑ کر اپنی قبر میں اتر جائے گا۔ پس اگر تو نے اچھے اعمال کیے ہوں گے تو تیری قبر جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بن جائے گی، اور اگر تو نے اس کے برعکس عمل کیے ہوں گے تو تیری قبر جہنم کے گڑھوں میں سے ایک گڑھا بن جائے گی۔ اے لوگو! اللہ کے حضور توبہ کر لو۔ اے لوگو! اپنی نیتوں کو اللہ کے لیے خالص کر لو، اس دن (کے لیے) جب نہ مال کوئی فائدہ دے گا اور نہ اولاد، سوائے اس کے جو اللہ کے پاس قلبِ سلیم (پاکیزہ دل) کے ساتھ حاضر ہوا۔ #Remembrance #mout #موت #روحانیت #ذکر