@adnanshafeeqlound: کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آج کے دور میں نماز کا پابند ہونا اتنا مشکل کیوں ہو گیا ہے ؟ ذرا سوچیں ہم کس ملک میں رہتے ہیں ؟پاکستان میں ایک ایسا ملک جو اسلام کے نام پر بنا جس کی بنیاد" لا الہ الاللہ" ہے جس کے آعین میں اسلام کو ریاست کا دین قرار دیا گیا جس کی نوے90فیصدآبادی مسلمان ہے جہاں ہر گلی میں مسجد ہے ہر محلے میں آذان کی آواز سنائی دیتی ہے ہر گھر میں قرآن موجود ہے اور پھر بھی ہمارے سکولوں میں نماز کا کوئی انتظام نہیں ہمارے کالجوں میں کمرہِ نماز کا کوئی تصور نہیں ہمارے دفاتر میں وقفہ نماز منظور شدہ ہے ہی نہیں ہم نے کیفٹیریا بنائے کینٹین بنائے تفریح کمرے بنائے کھیلوں کے احاطے بنائے لیکن نماز کیلئے ایک صاف پر سکون با وقار جگہ نہیں بنائی کیوں ؟ کیا نماز ہمارے لیئے اتنا غیر اہم ہے ؟ کیا اللّہ کی عبادت ہماری ترجیحات میں اتنا پیچھے ہے