@capitalcitypolicepeshawa: سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس محرم الحرام کے پُرامن انعقاد اور ضلع پشاور میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات، شہر کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور اداروں کے مابین رابطہ کاری کا جائزہ لیا گیا۔ سی سی پی او پشاور نے امام بارگاہوں، مساجد اور حساس مقامات کا سکیورٹی آڈٹ مکمل کرنے، ناکہ بندیوں، سنیپ چیکنگ، سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور مشکوک افراد کی نگرانی مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سیف سٹی، کمانڈ اینڈ کنٹرول رومز اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔ جبکہ ریپڈ رسپانس فورس، ایلیٹ فورس، ابابیل اسکواڈ، بی ڈی یو، سنائپر ٹیموں، لیڈیز پولیس اور دیگر خصوصی دستے بھی تعینات رہیں گے تاکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور مذہبی اجتماعات کے پُرامن انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔#ccpopeshawar #DrMianSaeedAhmed #KPPolice