@sahib_az_zaman.313: :- سردار ابراہیم ہمت کا خط اپنی والدہ کے نام ​میری جان سے عزیز ہستی میری جان سے پیاری ماں آپ کا بیٹا آپ پر فدا ​آپ جانتی ہیں آپ کا بیٹا آپ کو کتنا چاہتا ہے ۔ ابراہیم آپ کے بنا رہنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ اور آپ یہ بھی جانتی ہیں کہ آپ کا بیٹا کتنا شہادت کا پیاسا ہے ۔ ​میری پیاری ماں! ​آپ کو یاد ہوگا کہ امام خمینی کے ایک اشتہار کی خاطر میں موت کے منہ میں جانے کے لیے تیار تھا ۔ امام کے الہام بخش کلمات نے میری بدبو دار روح کو پرنور کر دیا ہے ۔ اگر مجھے شہادت کی سعادت نصیب ہوگئی تو امام سے کہیے گا میرے لیے دعا کریں بلکہ خداوند ان کی دعا سے اپنی باعظمت بارگاہ میں مجھے شہید کی حیثیت سے قبول کرلے ۔ ​میری جان سے عزیز ماں! ​آپ نے مجھے بچپن سے دوسروں کے ساتھ ہمدردی کا درس دیا ۔ مجھے سخت نفرت ہے ان لوگوں سے جو مظلوموں اور بیچاروں سے بے اعتنا زندگی گزار رہے ہیں ۔ نہیں جانتے کہ کیوں دنیا میں آئے اور کس لیے زندگی گزار رہے ہیں ۔ ​میری پیاری ماں! ​میری شہادت کے بعد جب جوان آپ سے ملنے آئیں تو ان سے کہیے گا کہ: شہدا کی امیدیں آپ جوانوں سے وابستہ ہیں اور ان کی پر امید نگاہیں آپ پر ہیں ۔ اسلام کو اور اپنے آپ کو پالیں ۔ کیونکہ اسلامی انقلاب کی نظیر آپ کو کہیں اور نہیں ملے گی ۔ ​میرے عزیز والدین! ​مجھے بھی اپنی زندگی سے عشق ہے ۔ مگر نہ اس حد تک کہ دنیا کی رنگینیوں میں گم ہو جاؤں اور میری روح گناہوں سے آلودہ ہوجائے ۔ اور میں اپنے مقصد سے ہٹ جاؤں۔ ​میری پیاری ماں! ​آپ مجھے بتاتیں تھیں کہ حسینی زندگی گزارنے میں ہی عزت اور سر بلندی ہے ۔ آپ کا یہ بیٹا حسینی زندگی گزارنا چاہتا ہے اور حسینی مرنا چاہتا ہے ۔ ​میری جان سے عزیز ماں! ​جانتا ہوں میری جدائی کا صدمہ آپ کو توڑ پھوڑ دے گا ۔ مگر آپ کو بانو زینب سلام اللہ علیہا کی طرح سربلند اور بااستقامت رہنا ہوگا۔ آپ کے گریہ سے میری روح بے قرار رہے گی ۔ ​میری ماں میں آپ پر فدا، میں آپ کا حق ادا نہیں کرسکا اس کے لئے آپ کا یہ نالائق بیٹا آپ سے معافی کا طلبگار ہے۔ ​میری بہت مہربان اور محبت کرنے والی ماں! ​مجھے خدا کے حوالے کردیں اور میری شہادت کے لیے دعا کریں ۔ ​(اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنِیْ تَوْفِیْقَ الشَّھَادَۃِ فِیْ سَبِیْلِکَ) ​والسلام آپ کا بیٹا محمد ابراہیم ہمت ❤️‍🩹🤍🌹🫶✨🕊️ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ #fyp #viral #trending #shia #shaheed

صاحب الزمان۳۱۳
صاحب الزمان۳۱۳
Open In TikTok:
Region: PK
Monday 15 June 2026 19:30:28 GMT
6647
1529
65
12

Music

Download

Comments

syco1426
خالد حسّین :
uff yrr , mane recently abhe es ka book parhaa ufff🤌🏻🥹
2026-07-15 16:57:06
3
danishhussain9033
꧁ঔৣ☬༒Danish༒☬ঔৣ꧂ :
mar mom mar jan
2026-07-22 09:04:14
0
towards.mehdi5
🕊️ :
2026-07-18 13:00:17
0
wajdanhaider43
wajdanhaider43 :
😭😭😭😭😭 Allah ase batey har maa ko day
2026-08-03 13:54:15
0
syedwriteofficial
Syed Writes Official :
💔💔😭😭
2026-07-01 07:23:01
0
majazi..313
majazi..313 :
❤️❤️❤❤
2026-07-21 10:15:45
0
ghareebyar313
🤕..Ghareeb yar ..✨ :
جس نے عشق کیا وہ پرواز کر گئی اور ہم صرف دعوٰے دار رہے گئے 🕊🥹🙏
2026-06-18 18:21:29
2
said.mahdavi7
Said Mahdavi :
🥀🕊🥀بسم رب اااااالش🕊هدااااااا و اااااالصد🕊یقین 🥀🕊🥀
2026-07-15 05:04:32
1
shahzainhaideraskari314
YA MEHDI علیہ السّلام 313 :
اللّٰہھم عجل لولیک الفرج
2026-07-27 13:09:59
0
turi.lucky
Turi lucky :
slm br shuhada
2026-07-25 14:57:17
0
alee4840
Alee :
❤️‍🩹
2026-08-01 06:27:26
0
suhail.bhand3
Suhail Ali :
❤️❤️❤️
2026-07-30 07:47:29
0
itznajafi5
. :
🥺🥰🥺🥺🥺🥺
2026-08-10 00:05:09
0
roshansajid51214
Roshan Sajid :
😭😭😭😭😭😭
2026-07-26 21:50:17
0
jarri.hazara
🦅گمنام ہزارہ 🔰 :
❤️❤️❤️
2026-08-03 02:45:25
0
user835741670
user835741670 :
😭😭😭😭😭😭😭
2026-07-27 03:33:45
0
alamgeer851
A 💫 M BALOCH :
😢😢😢
2026-07-25 09:40:04
0
baseeji1
jaffri 971 :
❤️❤️❤️
2026-07-24 09:23:57
0
user48794419663070
@ابو ساقی :
✌️✌️✌️
2026-07-24 02:11:33
0
palhayaz
palhayaz :
😭😭😭
2026-07-23 06:23:37
0
qaisar_abbas12
Qaisar Jihad 📖✍️ :
💔💔💔
2026-06-15 21:22:07
0
To see more videos from user @sahib_az_zaman.313, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About