@immuhammadsohailafridi: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ کیا اور ضلع کرم میں رہائشی گھر پر بارودی گولہ گرنے کے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔ وزیراعلیٰ نے زخمیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور علاج معالجے کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے زیر علاج زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ علاج معالجے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن معاونت یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان خود کو تنہا نہ سمجھیں، صوبائی حکومت ان کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ ضلعی حکام کو شہدا اور زخمیوں کی تفصیلی رپورٹ فوری طور پر پیش کرنے کی ہدایت کی تاکہ متاثرہ خاندانوں اور زخمیوں کو بلا تاخیر مالی معاونت فراہم کی جا سکے۔ وزیراعلیٰ نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ واقعے کے ذمہ دار عناصر کے تعین کے لیے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کا بھی اچانک دورہ کیا اور وہاں زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی۔ انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور علاج معالجے کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زیر علاج تمام افراد کو علاج معالجے کی معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے عمل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس مقصد کے حصول کے لیے خطیر وسائل خرچ کیے جا رہے ہیں جن کے ثمرات بھی عوام تک پہنچنے چاہیئں۔

Sohail Afridi
Sohail Afridi
Open In TikTok:
Region: PK
Monday 15 June 2026 20:00:28 GMT
63311
11014
456
131

Music

Download

Comments

shahbazkhan68880
شاہ🐎 :
2026-06-16 00:12:04
20
zohaib.56719
zohaib khan :
سہیل آفریدی صاخب کبھی تو بنوں ہسپتالوں کا وزٹ کرے خاص کر بنوں ٹاؤن شپ خلیفا گل نواز ہاسپیٹل کا ضرور وزٹ کرے الل پاک آپ کو لمبی زندگی نصیب کرے
2026-06-15 21:08:58
17
itx.junaid.khan4
❤️it,x mehtarzai ❕ :
miss you CM sab ❣️❣️💕👍👍
2026-06-15 20:04:01
3
mshahhussain999
✌️🇧🇫IK شاہ حسین :
miss you murshad 😭💔
2026-06-15 20:03:13
11
riaz.afridi75
MĐK آفریدی 🦅 ❤️‍🔥 :
2026-06-15 20:05:28
11
ik..tiger..804
H🖤IK 804☠️🔥🇵🇰 :
Allah 🙏❤️
2026-06-15 20:06:32
11
umairlovely786
ᑌ𝐌ΔᎥŘ 𝓀𝓗αŇ 𝕀𝐤 :
Allah Imran Khan Ko Jald Rehaye Atta Farmaye 🤲
2026-06-15 20:05:26
18
user52480198021505
MS Afridi :
ماشاءاللہ ماشاءاللہ
2026-06-16 02:28:26
6
kashif.ssg883
MR »KASHIF ________🇦🇫🇦🇫Ⓜ️ :
2026-06-15 20:03:00
5
m_khanii_
⚡° 𝗠 𝗸𝗵𝗔𝗻𝗶𝗶 °⚡ :
Lub you cm ❤️
2026-06-15 20:09:00
12
harisdurrani201
👑 HARIS DURRANI 👑 :
Great sir g ❤️❤️❤️❤️❤️❤️
2026-06-15 20:03:23
3
virus.786
█▇▆▅▄▃⭐️Wali.army1122⭐️▃▄▅▆▇█ :
elected CM🥰
2026-06-15 20:35:47
1
mhpathan03
🇵🇰ɪᷟ⃝᭄pathan✯࿐ :
First comment
2026-06-15 20:09:14
1
www.tiktok.comesaif
ₛₐᵢf :
CM Sohail afridi ❤️
2026-06-16 00:50:14
2
harisdurrani201
👑 HARIS DURRANI 👑 :
1st comment di sir g 🥰🥰🥰🥰🥰🥰
2026-06-15 20:03:06
1
To see more videos from user @immuhammadsohailafridi, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About