@sairafatima006: محرم کا چاند ❤🩹امام حسین ع کا حبیب ابن مظاہر ع کہ نام خط اور اس خط کا جواب امام حسینؑ کا حضرت حبیب ابن مظاہرؓ کے نام خط بسم اللہ الرحمٰن الرحیم اے حبیب! تم ہماری رسولِ خدا ﷺ سے قرابت کو جانتے ہو اور ہمیں دوسروں سے زیادہ پہچانتے ہو۔ تم ایک آزاد، با غیرت اور صاحبِ بصیرت انسان ہو۔ اپنی جان کو ہم پر قربان کرنے سے کوئی دریغ نہ کرنا، تاکہ قیامت کے دن رسولِ خدا ﷺ کے حضور ہمارے ساتھ رہو۔ والسلام تمہارا بھائی حسین بن علیؑ حضرت حبیب ابن مظاہرؓ کا جواب بسم اللہ الرحمٰن الرحیم میرے مولا و آقا، فرزندِ رسولِ خدا ﷺ! لبیک یا ابا عبد اللہؑ، لبیک! خدا کی قسم! میں آپ کی نصرت میں کوئی کوتاہی نہیں کروں گا۔ اپنی جان، اپنا مال اور اپنی ہر چیز آپ پر قربان کرنے کے لیے حاضر ہوں۔ میں اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھوں گا جب تک آپ کی خدمت میں حاضر ہو کر راہِ خدا میں شہادت کا جام نہ پی لوں۔ والسلام آپ کا جاں نثار غلام