@tariqkhwn: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ کیا اور ضلع کرم میں رہائشی گھر پر بارودی گولہ گرنے کے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔ وزیراعلیٰ نے زخمیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور علاج معالجے کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے زیر علاج زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ علاج معالجے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن معاونت یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان خود کو تنہا نہ سمجھیں، صوبائی حکومت ان کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ ضلعی حکام کو شہدا اور زخمیوں کی تفصیلی رپورٹ فوری طور پر پیش کرنے کی ہدایت کی تاکہ متاثرہ خاندانوں اور زخمیوں کو بلا تاخیر مالی معاونت فراہم کی جا سکے۔ وزیراعلیٰ نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ واقعے کے ذمہ دار عناصر کے تعین کے لیے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کا بھی اچانک دورہ کیا اور وہاں زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی۔ انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور علاج معالجے کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زیر علاج تمام افراد کو علاج معالجے کی معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے عمل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس مقصد کے حصول کے لیے خطیر وسائل خرچ کیے جا رہے ہیں جن کے ثمرات بھی عوام تک پہنچنے چاہیئں۔ #CMKP #SohailAfridi #imrankhan #pti #عوامی_وزیراعلی

tariqkhwn
tariqkhwn
Open In TikTok:
Region: PK
Monday 15 June 2026 20:51:45 GMT
11536
2316
78
19

Music

Download

Comments

zahir.zahir811
Zahir Zahir :
بالکل صیح ہے
2026-06-16 02:45:51
1
faizul_hadi912
Faizul_Hadi🇦🇪 :
heart 💖
2026-06-16 04:39:25
0
riaz.afridi75
MĐK آفریدی 🦅 ❤️‍🔥 :
2026-06-16 04:59:19
0
najeebfanee123
Najeeb ullah123 :
ماشاءالله🤲
2026-06-16 05:50:15
0
ibrahimkhan7545
Ibrahim Khan7545 :
♥️♥️♥️
2026-06-16 08:11:02
0
muhammad.hassan.k0956
Muhammad Hassan Khan :
🥰🥰🥰
2026-06-16 05:59:52
0
dilkush242
Shahidmk :
❤️❤️❤️
2026-06-16 08:01:32
0
jalalistar7
kpk Star :
❤️❤️❤️
2026-06-16 07:48:08
0
kashifkhan_519
Kashif khan :
🥰🥰🥰
2026-06-16 07:37:12
0
wahed_official1
Wahed Khan56 :
❤️❤️❤️
2026-06-16 07:33:05
0
siraj.khan4092
Siraj Khan :
🥰🥰🥰
2026-06-16 07:08:29
0
ch.hamza.jatt1
CH HamzaJaat Rana BROTHERS :
👍👍👍
2026-06-16 07:08:20
0
hariso_yaar
Hariso Yaar :
❤️❤️❤️
2026-06-16 06:43:42
0
fahimanwar71
Pukhton❤️ :
♥️♥️♥️
2026-06-16 06:39:54
0
meer.shahazaib.ja
Meer Shahazaib Jan :
❤️❤️❤️
2026-06-16 06:35:29
0
abbasjane37
Abbas Jane :
🥰🥰🥰
2026-06-16 06:31:20
0
mansoo484
Mansoor chatrali :
🥰🥰🥰
2026-06-16 06:17:57
0
m__k588
🔥علی_جان🔥804🇧🇫 :
❤️❤️❤️
2026-06-16 08:03:15
0
ayazafridi207
▄︻╦══ - ҉ ҉ 𝐀𝐟𝐫𝐢𝐝𝐢 :
♥️♥️♥️
2026-06-16 05:58:43
0
mani31169
Khan.bahiy :
🥰🥰🥰
2026-06-16 05:51:56
0
salmanaliuosafzae
salman ali shah king 804 :
🌹🌹🌹
2026-06-15 20:54:26
0
To see more videos from user @tariqkhwn, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About