@heer_writes_01: وہ مرد، جو محبت کو تماشہ نہیں بناتا، جو ہر نئے چہرے پر دل نہیں ہارتا، جو خواہشوں کے بازار میں بھی اپنی نگاہ کی پاکیزگی بچا لیتا ہے، وہی محبت کی اصل عظمت کو جانتا ہے اسے ایک عورت کی عادت لگ جائے تو پھر باقی سب چہرے دھندلے پڑ جاتے ہیں، وہ سب کو سنتا ضرور ہے مگر اس کے دل تک صرف ایک آواز پہنچتی ہے وہ سب کو دیکھتا ضرور ہے مگر اس کی آنکھوں میں صرف ایک عکس زندہ رہتا ہے وہ جانتا ہے کہ محبت کا حسن کثرت میں نہیں، بلکہ ایک شخص پر رک جانے میں ہے۔ جیسے دریا آخرکار سمندر میں جا کر ٹھہر جاتا ہے ویسے ہی سچا مرد بھی اپنی محبت کا سفر ایک عورت پر ختم کر دیتا ہے پھر وہ عورت اس کی دعاؤں کی خوشبو بن جاتی ہے، اس کے دنوں کا سکون، اس کی راتوں کی روشنی اور اس کے خوابوں کی واحد تعبیر بن جاتی ہے وہ مرد وفا کے معنی لفظوں میں نہیں لکھتا، بلکہ اپنے رویّوں سے بیان کرتا ہے وہ ثابت کرتا ہے کہ محبت صرف حاصل کرنے کا نام نہیں، نبھانے کا نام بھی ہے اور نبھانے والے لوگ ہر زمانے میں نایاب ہوا کرتے ہیں کہتے ہیں وفا کی کوئی شکل نہیں ہوتی مگر اگر ہوتی، تو شاید وہ ایسے ہی مرد کے چہرے پر دکھائی دیتی جو دنیا بھر کی کششوں کے باوجود صرف ایک عورت کا ہو کر رہ جائے کیونکہ محبت کی سب سے بلند منزل کسی کو پا لینا نہیں، بلکہ اسے چن لینے کے بعد ہر دوسرے راستے سے نظریں ہٹا لینا ہے اور جو مرد ایک ہی عورت کے نام پر اپنی دنیا آباد کر لے، وہ محض عاشق نہیں رہتا، وہ عورت کے یقین، اس کی دعا، اور وفا کی سب سے خوبصورت تعریف بن جاتا ہے ہر کسی پر دل آ جانا محبت نہیں، محبت تو وہ ہے جہاں دل کو دوسرا راستہ یاد ہی نہ رہے وفا کی سب سے حسین صورت یہ ہے کہ مرد ایک ہی عورت پر رک جانا سیکھ لے۔ جب محبت سچی ہو تو دل میں کسی دوسرے کے لیے جگہ نہیں رہتی۔ جو مرد دنیا کی بے شمار کششوں کے باوجود ایک عورت کا ہو کر رہ جائے، وہ صرف عاشق نہیں بلکہ وفا اخلاص اور محبت کی ✨🥀زندہ مثال بن جاتا ہے 🌸ہیر #fyp #unfrezzmyaccount #foryou #fypシ゚viral #fypシ