@heer_writes_01: ہر کھوئی ہوئی چیز پر ماتم نہیں کیا جاتا کچھ چیزیں قسمت کے کسی موڑ پر بچھڑتی ہیں اور وقت کے کسی اور کنارے پر دوبارہ مل جاتی ہیں گھر بدل جاتے ہیں، راستے بدل جاتے ہیں، خواہشیں بدل جاتی ہیں، یہاں تک کہ انسان اپنی بہت سی محرومیاں بھی بھول جاتا ہے مگر کچھ لوگ وہ چیزوں کی طرح نہیں ہوتے وہ دل کے کسی ایسے حصے میں رہتے ہیں جہاں وقت کی رسائی نہیں ہوتی ،ان کے جانے کے بعد زندگی چلتی تو رہتی ہے مگر پہلے جیسی نہیں رہتی پھر ہزاروں چہرے ملتے ہیں مگر ایک چہرے کی کمی باقی رہتی ہے، ہزاروں آوازیں سنائی دیتی ہیں، مگر ایک لہجے کی خاموشی کانوں میں گونجتی رہتی ہے عجیب بات ہے، انسان جب چیزوں کو کھوتا ہے تو صبر کر لیتا ہے، مگر جب کسی اپنے کو کھو دیتا ہے تو برسوں بعد بھی دل کے کسی کونے میں ایک خالی جگہ آباد رہتی ہے شاید اسی لیے رب نے دنیا کی ہر شے کا بدل رکھا ہے مگر بعض انسانوں کا نہیں کیونکہ کچھ لوگ نعمت نہیں ہوتے وہ پوری ایک دعا ہوتے ہیں اور دعائیں بار بار نہیں ملتیں سو اگر تمہارے پاس کوئی ایسا شخص ہے جو تمہارے دکھ میں تمہارا نام لے کر دعا کرتا ہے تمہاری خاموشی کو سمجھتا ہے اور تمہارے بکھرے ہوئے دنوں میں سکون بن کر اترتا ہے تو اسے سنبھال کر رکھنا کیونکہ چیزیں دوبارہ مل جاتی ہیں مگر دلوں میں بس جانے والے لوگ دوبارہ نہیں ملا کرتے چیزوں کی کمی وقت بھر دیتا ہے، مگر بعض انسانوں کی کمی عمر بھر باقی رہتی ہے دنیا میں ہر شے کا نعم البدل مل جاتا ہے، لیکن جو لوگ دل میں گھر کر جائیں، اُن جیسا کوئی دوسرا نہیں ملتا 🌸ہیر #fyp #unfrezzmyaccount #fypシ゚viral #fypシ #foryou