@zahidkhanniazi313: گزشتہ روز خانیوال نیازی چوک کے مقام پر قتل ھونے والے چار افراد کا نماز جنازہ ادا کر دیا گیا نمازِ جنازہ میں عزیز واقارب کے ساتھ اہل علاقے سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور پولیس کی بھاری نفری نے جنازہ گاہ کو اپنے سیکورٹی حصار میں لیکر ڈیوٹی سر انجام دی۔۔۔۔ نمازِ جنازہ میں رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے جنارہ میں شریک سب لوگوں کی آنکھیں نم تھی ورثاء کی جانب سے مکمل نظم و ضبط کا خیال رکھا گیا یقیناً لواحقین کیلئے یہ نہایت دکھ بھرا وقت ھے اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے۔۔۔۔ یہ واقع ہمارے علاقے کیلئے بہت بڑے صدمہ ھےباعث تشویش ھے اس واقع نے علاقائی سطح پر دشمنی کی فضا پیدا کر دی ھے آنے والوں وقتوں میں کیا ھو گا یہ اللہ جانتا ھے تاہم اب یہ بات اہل علاقے کے معززین سے نکل چکی ہے اس فضا کو مزید تقویت رکنے کیلیے پولیس اور انصاف دلانے والے اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ھو گا تاکہ مزید اس طرح کے واقعات کو روکا جائے ماؤں کے لال ، بوڑھے باپ کے سہاروں ، بہنوں کے بھائیوں ، چھوٹے بچوں کے باپ ، اور بیویوں کے سہاگ کو بچایا جا سکے۔ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مؤثر اور زیرو رعایت کے ساتھ کاروائی کی جائے۔۔۔۔۔