@iaqsa._.4: بابا کے نام دعا ❤️ وقت آپ کو سلامت رکھے بابا، زندگی کی ہر بہار آپ پر نثار ہو جائے، رحمتوں کے دروازے آپ پر اس طرح کھلیں کہ پھر کبھی بند نہ ہوں۔ اللہ آپ کے نصیب میں سکون، صحت، عزت اور خوشیاں لکھ دے۔ بے سکونی کے سائے آپ سے کوسوں دور ہو جائیں، غم اور پریشانیاں آپ کا راستہ بھول جائیں۔ آپ کی ہر دعا قبول ہو، ہر خواہش پوری ہو، اور ہر قدم کامیابی کی طرف بڑھے۔ کاش میرے حصے کی خوشیاں بھی آپ کو مل جائیں، میرے حصے کی عمر بھی آپ کے نام ہو جائے، کیونکہ باپ صرف ایک رشتہ نہیں، بلکہ اولاد کے لیے سایہ، تحفظ، دعا اور پوری دنیا ہوتا ہے۔ یا اللہ! میرے بابا کو لمبی، بابرکت اور خوشیوں بھری زندگی عطا فرما، ان کے چہرے کی مسکراہٹ کبھی مدھم نہ ہو، اور انہیں دنیا و آخرت کی تمام بھلائیاں نصیب فرما۔ آمین۔ 🤍🌷 #