@asif.kashmiri56: دھیرکوٹ: گھروں پر چھاپوں کی مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، شہریوں میں تشویش دھیرکوٹ کے علاقے کوہالہ مناسہ سے منسوب ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں مسلح فورسز کے اہلکاروں کو ایک رہائشی مکان کے اندر اور باہر آتے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں خواتین اور بچے بھی گھر میں موجود نظر آتے ہیں جو بظاہر خوف و ہراس کی کیفیت میں دکھائی دیتے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو گزشتہ رات کی ہے، جب علاقے میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان کشیدگی پیدا ہوئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیے جانے کے بعد فورسز نے مختلف گھروں میں چھاپے مارے۔ وائرل ویڈیو میں پانچ سے آٹھ اہلکار اسلحہ اور ڈنڈے اٹھائے ہوئے نظر آ رہے ہیں، تاہم ویڈیو سے یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کارروائی کے دوران کسی شخص کو حراست میں لیا گیا یا نہیں۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر بعض حلقوں نے اس کارروائی کو چادر اور چار دیواری کے تقدس کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ حکام کی جانب سے تاحال ویڈیو یا مبینہ چھاپوں کے حوالے سے کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

Asif kashmiri
Asif kashmiri
Open In TikTok:
Region: PK
Tuesday 16 June 2026 12:50:31 GMT
23224
3208
104
132

Music

Download

Comments

kashmir786jutt
،🐯محمد شہزاد 🐯 :
2026-06-18 20:34:45
0
To see more videos from user @asif.kashmiri56, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About