@the_untold13: جب کبھی خوبئ قسمت سے تجھے دیکھتے ہیں آئینہ خانے کی حیرت سے تجھے دیکھتے ہیں وہ جو پامالِ زمانہ ہیں تخت نشیں دیکھ تو کیسی محبت سے تجھے دیکھتے ہیں کاسۂ دِید میں بس ایک جھلک کا سِکہ ہم فقیروں کی قناعت سے تجھے دیکھتے ہیں تیرے کوچے میں چلے جاتے ہیں قاصد بن کر اور اکثر اسی صورت سے تجھے دیکھتے ہیں تیرے جانے کا خیال آتا ہے گھر سے جس دَم در و دیوار کی حسرت سے تجھے دیکھتے ہیں کہہ گئی بادِ صبا آج تِرے کان میں کیا؟ پھول کس درجہ شرارت سے تجھے دیکھتے ہیں تجھ کو کیا علم تجھے ہارنے والے کچھ لوگ کس قدر سخت ندامت سے تجھے دیکھتے ہیں پروین شاکر🤍 . . . . . . . . . #foryou #fyp #tiktok #unfreezemyacount #urdupoetry

Hafii-:
Hafii-:
Open In TikTok:
Region: PK
Tuesday 16 June 2026 14:02:47 GMT
4271
454
0
25

Music

Download

Comments

There are no more comments for this video.
To see more videos from user @the_untold13, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About