ماں…
پردیس کی ہر شام تیرے نام سے ڈھلتی ہے،
اور ہر رات تیری یاد کی چادر اوڑھ کر روتی ہوں۔
لوگ پوچھتے ہیں میرا حال،
مگر میں کسے بتاؤں کہ میرا دل تو اُس گھر میں رہ گیا
جہاں تیری دعا کی خوشبو بستی ہے۔
ماں، اگر کبھی میری آواز میں تھکن محسوس ہو،
تو سمجھ لینا کہ تیری گود کی کمی پھر سے رُلا گئی ہے۔
فاصلے تو صرف میلوں کے ہیں،
مگر تیرے بغیر یہ دنیا کبھی کبھی صدیوں جتنی لمبی لگتی ہے۔
بس ایک خواہش ہے…
کاش ایک بار پھر تیرے گلے لگ کر
اپنے سارے دکھ آنسوؤں میں بہا سکوں💔😭
2026-06-16 21:36:48
1
To see more videos from user @nasvortexatlondon, please go to the Tikwm
homepage.