@calligraphy.by.amna: جب سجاؤں گی خود کو کسی اور کے لیے تب سب کو لگے گا میں خوش ہوں مگر سچ یہ ہوگا کہ اس دن آئینے کے سامنے کھڑی میں خود کو پہچان بھی نہ سکوں گی بر زیور پہنتے وقت دل ایک بار ضرور پوچھے گا کہ یہ سنگھار اُس کے لیے کیوں نہیں؟ جس کے نام پر کبھی میں نے اپنی ہر دعا مانگی تھی لوگ کہیں گے کتنی خوبصورت لگ رہی ہو مگر وہ نہیں جانیں گے کہ اس خوبصورتی کے پیچھے ایک ٹوٹا ہوا دل چھپا ہوگا میں مسکرانے کی کوشش کروں گی مگر مسکراہٹ آنکھوں تک نہیں پہنچے گی کیونکہ آنکھوں کو تو تمہاری عادت تھی وہ لمحہ شاید میری زندگی کا سب سے بھاری لمحہ ہوگا جب میں کسی اور کے نام سے جڑ جاؤں گی مگر دل کے کسی کونے میں تمہارا نام اب بھی زندہ ہوگا میں سب رسمیں نبھا لوں گی سب کی باتیں مان لوں گی مگر اندر ہی اندر ہر قدم پر ایک خلا محسوس ہوگا اور اس دن تمہارے نہ ہونے کا دکھ میرے دل کو یوں چیرے گا جیسے کوئی خاموش زخم بار بار تازہ ہو جاتا ہے شاید وقت کے ساتھ میں جینا بھی سیکھ لوں مگر سچ یہی ہے کہ کچھ محبتیں ختم نہیں ہوتیں وہ بس انسان کے اندر خاموشی سے زندہ رہتی ہیں اور میری محبت بھی شاید ہمیشہ تمہارے نام رہے گی چاہے زندگی مجھے !کسی اور کے ساتھ کیوں نہ باندھ دے #fyp 💔💔💔