@ayeza0761: .یہ سچ کڑوا ہے... مگر دوا بھی یہی ہے۔ غیروں کے طعنے بھول جاتے ہیں... اپنوں کے لفظ دل میں چبھ جاتے ہیں۔ کیوں؟ کیونکہ ہم نے دل کی چابی انہیں دے رکھی ہوتی ہے۔ پسند کے لوگ ہی کیوں تکلیف دیتے ہیں؟ کیونکہ تم نے انہیں "خاص" کا درجہ دیا... انہوں نے اسے "مجبوری" سمجھ لیا۔ دنیا کے سامنے تم ہنس دیتی ہو، لڑ لیتی ہو۔ مگر اس ایک کے سامنے تم ننگی ہو جاتی ہو۔ اپنی کمزوری، اپنا ڈر، اپنی محبت... سب سامنے رکھ دیتی ہو اور وہی جگہ... وہی راز... وہی دل... وہی سب سے زیادہ زخمی کرتا ہے۔ غیر پتھر مارے تو زخم باہر لگتا ہے اپنا لفظ بولے تو زخم دل کے اندر لگتا ہے۔ اس لیے درد زیادہ ہوتا ہے کیونکہ تمہاری توقعات آسمان پر ہوتی ہیں... اور وہ زمین پر چل رہا ہوتا ہے۔ تم سوچتی ہو "یہ تو مجھے سمجھے گا"۔ "یہ تو میرا درد محسوس کرے گا"۔ "یہ تو مجھے کبھی رلائے گا ہی نہیں" مگر وہ انسان ہے فرشتہ نہیں۔ اسے نیند آتی ہے، غصہ آتا ہے، غلطی ہوتی ہے۔ اور جب وہ تمہاری توقع پر پورا نہیں اترتا... تو تمہارا دل ٹوٹتا ہے۔ ٹوٹتا وہ نہیں ہے... ٹوٹتا تمہارا "بت" ہے۔ جو تم نے اسے بنا رکھا تھا۔ کیونکہ اللہ تمہیں اسی تکلیف سے بچانا چاہتا ہے۔ اللہ جانتا ہے کہ انسان کا دل بہت نازک ہے۔ اگر وہ کسی ایک انسان سے بندھ جائے گا... تو وہ انسان اسے توڑ دے گا۔ اس لیے اللہ تمہیں پسند کے لوگوں سے تکلیف دلوا کر کہتا ہے بیٹی... آ میرے پاس۔ میں تجھے کبھی مایوس نہیں کروں گا"۔ یہ تکلیف سزا نہیں ہے... یہ دعوت ہے۔ دعوت اللہ کی محبت کی۔ جو کبھی ختم نہیں ہوتی، کبھی بدلتی نہیں، کبھی چھوڑ کر نہیں جاتی۔ پسند کرو... مگر پوجا مت کرو۔ محبت کرو... مگر غلامی مت کرو۔ امید رکھو... مگر توقع مت باندھو۔ دل دو... مگر دل کا مالک اللہ کو رہنے دو روز خود سے 3 سوال کرو: اگر یہ شخص کل بدل جائے... تو کیا میں ٹوٹ جاؤں گی؟ کیا میری خوشی اس کے موڈ پر ہے کیا میں اللہ سے زیادہ اس سے مانگ رہی ہو اگر جواب "ہاں" ہے... تو فورا اپنی چابی واپس لو۔ اپنے سکون کا ریموٹ اس کے ہاتھ سے نکالو۔ اور اللہ کے ہاتھ میں دو۔ وہ کبھی بیٹری ختم نہیں کرے گا اے اللہ... جو ٹوٹے دلوں کا مرہم ہے... کو پسند کے لوگوں کی تکلیف سے بچا لے اس کے دل کو اتنا مضبوط کر دے کہ کوئی لفظ اسے گرا نہ سکے۔ اسے اتنی محبت دے دے کہ وہ کسی ایک کی محتاج نہ رہے۔ اور اسے وہ لوگ دے دے جو تکلیف نہیں... سکون بنیں۔ تکلیف اس لیے ہوتی ہے تاکہ تم جاگو۔ تم جاگ گئی ہو۔ اب سونا نہیں ہے۔ اب اپنی قدر خود کرو... تاکہ دوسرے کرنے پر مجبور ہو جائیں۔ #viwesproblem #unfreezmyaccuont