@ababeel6335385: #کبھی کبھی زندگی میں کچھ لوگ ایسے آتے ہیں جن کا ساتھ صرف چند لمحوں کا ہوتا ہے، لیکن ان چند لمحوں میں وہ ہماری سوچوں، ہماری راتوں اور ہماری تنہائیوں میں اتنا گہرا اثر چھوڑ جاتے ہیں کہ عمر بھر کا روگ بن جاتے ہیں۔ ان کی ایک نظر، ایک مسکراہٹ یا کچھ دن کا ساتھ... ایسا لگتا ہے جیسے سب کچھ بہت جلدی ختم ہو گیا، مگر وہ 'قیامت کی شوخیاں' آج بھی دل کے کسی کونے میں زندہ ہیں۔ یہ کیسی محبت ہے جس میں پانے کی حسرت تو نہیں، مگر کھونے کا دکھ ہمیشہ قائم رہتا ہے۔