@llllllllllc78: علان برائے عوامِ درپہ خیل تمام قومِ درپہ خیل کے عوام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ آج ہرمز سکول کے قریب کچھ مسلح افراد گاڑیوں کے ذریعے اتارے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ آنے جانے میں احتیاط برتیں، غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں، اور اپنے اہلِ خانہ خصوصاً بچوں کی حفاظت کا خاص خیال رکھیں۔ مزید برآں، قوم کے تمام افراد کو بروقت آگاہ کریں تاکہ ہر شخص حالات سے باخبر رہے اور احتیاطی تدابیر اختیار کر سکے۔ کسی بھی غیر مصدقہ خبر کو آگے پھیلانے سے گریز کریں اور صرف مستند معلومات پر اعتماد کریں۔ اللہ تعالیٰ سب کی حفاظت فرمائے۔