@ahsana4828: Repost🤎🥀|جب ماں کا سایہ اٹھا، تو میری زندگی کا ہر سکون بھی انہی کے ساتھ رخصت ہو گیا، پھر جب کمانے کی عمر آئی اور زندگی کی کڑی دھوپ نے گھیرا، تو میں نے سوچا تھا اب تم میرا سایہ بنو گی، دل کو دلاسا دیا تھا کہ ایک اجڑے ہوئے انسان کو اب تمہاری صورت میں جینے کا کوئی آسرا مل جائے گا۔ مگر تم نے بھی میری یتیمی اور بے بسی کا ذرا پاس نہ کیا، اور ٹھیک اسی موڑ پر میرا ہاتھ چھوڑا جہاں تمہاری سب سے زیادہ ضرورت تھی، تم نے مڑ کر بھی نہ دیکھا کہ ایک پہلے سے ٹوٹے ہوئے انسان کی روح پر ہجر کا یہ خنجر چلا کر تم اسے جیتے جی مار رہی ہو۔ ماں کے جانے پر تو بس سر سے چھت چھنی تھی، مگر تم نے تو میرے سینے سے دھڑکتا ہوا دل ہی نوچ لیا ہے، ان پتھر ہو چکی آنکھوں سے, جو ماں کے غم میں رو رو کر تھک چکی تھیں، تم نے خون کے آخری قطرے بھی نچوڑ لیے۔ اب میرے اندر ایک ایسا ہولناک سناٹا ہے جیسے کسی ویران قبرستان میں اداس ہوا چل رہی ہو، لوگ کہتے ہیں میں زندہ ہوں، پر انہیں کیا پتہ کہ اندر ایک لاش ہے جو روز سسک سسک کر دم توڑتی ہے۔ میرا مان، میرا بھروسا، میری محبت... تم نے سب کچھ مٹی میں رول کر مجھے تماشہ بنا دیا، اب کوئی امید باقی نہیں، بس سانسیں چل رہی ہیں ورنہ میں تو اسی دن مر گیا تھا جب تم نے مجھے تڑپتا ہوا چھوڑا تھا۔💔🥲#unfrezzmyaccount #asthaticvibes