@khanzadakarimshah: الحمدللہ ثم الحمدللہ ❤️ ریلوے سٹیشن کھاریاں سٹاپ بحالی کیس آج مورخہ 16-06-2026 کو ریلوے اسٹیشن کھاریاں پر ٹرین سٹاپ کی بحالی کے لیے میں نے لاہور ہائی کورٹ میں معزز جسٹس ملک جاوید اقبال وہن صاحب کی عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کی۔ سماعت کے دوران میرے وکیل سید مدثر حسین شاہ ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ کھاریاں ریلوے اسٹیشن ایک اہم عوامی مرکز ہے اور مختلف ٹرینوں کے سٹاپ ختم کیے جانے سے شہریوں، طلبہ، سرکاری ملازمین، تاجروں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دلائل سننے کے بعد معزز عدالت نے میری درخواست چیئرمین پاکستان ریلوے کو بھجواتے ہوئے چئیرمین پاکستان ریلوے کو حکم دیا کہ درخواست گزار (کریم شاہ) کی درخواست پر 30 دن کے اندر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔ الحمدللہ، اللہ تعالیٰ نے جدوجہد کے ایک اور اہم مرحلے میں کامیابی عطا فرمائی۔ یہ حکم ہماری توقعات سے بڑھ کر تھا اور اس نے کھاریاں ریلوے اسٹیشن پر ٹرین سٹاپ کی بحالی کے دیرینہ عوامی مطالبے کے حل کی امید مزید روشن کر دی ہے۔ ان شاء اللہ، عوامی مفاد میں یہ جدوجہد اپنی منزل تک پہنچے گی۔ راقم الحروف : خانزادہ کریم شاہ #کھاریاں #kharian

Karim shah
Karim shah
Open In TikTok:
Region: PK
Wednesday 17 June 2026 06:13:01 GMT
322
34
1
4

Music

Download

Comments

kamoo47
kamoo47 :
Allah apko kamyabi sai♥️♥️♥️♥️♥️♥️
2026-06-17 07:11:53
0
To see more videos from user @khanzadakarimshah, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About