@silentbeautygirl: جب ہم کسی کو یہ بتا دیتے ہیں کہ ہم اُس کے ساتھ ہر حال میں رہ سکتے ہیں، تو اکثر وہ ہماری محبت، خلوص اور وفا کو ہماری کمزوری سمجھ لیتا ہے۔ پھر وہ یہ بھول جاتا ہے کہ ساتھ نبھانے والے لوگ مجبوری سے نہیں محبت سے ساتھ رہتے ہیں۔ وہ ہمیں ایسے حالات ایسے دکھ اور ایسی آزمائشوں سے گزارتا ہے جن کا ہم نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوتا۔ افسوس یہ ہے کہ لوگ وفاداری کی قدر کرنے کے بجائے اُس کا امتحان لینا شروع کر دیتے ہیں۔ وہ بار بار آزما کر یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ آخر یہ شخص کب تک برداشت کرے گا، کب تک خاموش رہے گا اور کب تک ساتھ نبھائے گا۔ مگر وہ یہ نہیں جانتے کہ صبر کرنے والے تھکتے بھی ہیں، خاموش رہنے والے ٹوٹتے بھی ہیں اور دل سے محبت کرنے والے ایک دن خاموشی سے دور بھی ہو جاتے ہیں۔ رشتے امتحان لینے سے نہیں احساس رکھنے سے قائم رہتے ہیں۔ جو شخص ہر حال میں ساتھ رہنے کا وعدہ کرے، اُسے ہر حال سے گزارنا نہیں چاہیے بلکہ اُس کی قدر کرنی چاہیے کیونکہ وفادار لوگ روز روز نہیں ملتے، اور جب کھو جائیں تو پھر صرف افسوس باقی رہ جاتا ہے #fyp #viral #trending #viralpost #explore