@immuhammadsohailafridi: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت ترقیاتی فنڈز کے استعمال کی صورتحال پر اہم اجلاس خیبرپختونخوا اے ڈی پی، ضم اضلاع اے ڈی پی، اے آئی پی اور فارن فنڈڈ پورٹ فولیو کے تحت فنڈز کے استعمال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلی کو بریفنگ دی گئی جاری شدہ فنڈز کے استعمال کے حوالے سے اے آئی پی 92 فیصد یوٹیلائیزیشن کے ساتھ سرفہرست ہے، ضم شدہ اضلاع اے ڈی پی 94 فیصد جبکہ خیبرپختونخوا اے ڈی پی 88 فیصد شرحِ استعمال کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں، مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تسلی بخش ہے، جاری شدہ فنڈز کے سو فیصد استعمال کا ہدف جلد حاصل کر لیا جائے گا، وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے ترقیاتی فنڈز کے مؤثر استعمال اور منصوبوں پر پیش رفت پر اطمینان کا اظہارکیا۔ صحت اور تعلیم کے شعبے موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں صحت، تعلیم اور دیگر سماجی شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی، پشاور کے ہسپتالوں پر بڑھتا ہوا دباؤ صحت کے شعبے میں غیر معمولی توجہ اور مزید اقدامات کا متقاضی ہے، عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، عوامی اہمیت کے حامل اور تکمیل کے قریب منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل صوبے کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے، حکومت ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات صوبے کے ہر علاقے تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔ #CMKP #SohailAfridi #DevelopmentFund #KPGovt