@dailywrites0: عبدالوحید اور فائزہ کی کہانی : ایک دوسرے کو تو پا لیا لیکن زندگی گنوا بیٹھے ۔۔ دو روز قبل گجرانوالہ میں پیش آیا اندوہناک واقعہ ۔۔۔۔ حافظ آباد کے علاقہ کالیکی منڈی کا نوجوان عبدالوحید گوجرانوالہ کی فائزہ سے محبت کر بیٹھا ، ان دونوں نے ساتھ جینے مرنے کی قسمیں کھا لیں جب دیکھا کہ سماج انہیں ایک نہیں ہونے دے گا تو دونوں نے چوری چھپے عدالت جا کر شادی و نکاح کر لیا ۔۔۔ عبدالوحید فائزہ کو اپنے گھر کالیکی منڈی لے آیا ، یہ تین ماہ قبل یعنی عید الفطر سے چند روز پہلے کی بات ہے ۔ فائزہ سے غلطی یہ ہوئی کہ اپنی بہن سے رابطے میں رہی اور اسکی منت سماجت کرتی رہی کہ وہ ابا کو منالے اور مجھے معافی دے دیں ۔ بہن کے کہنے پر ابا جی راضی ہو گئے دونوں خاندانوں میں صلح ہو گئی ، عدالاضحیٰ سے کچھ روز قبل فائزہ کے والد نے بیٹی کو پیغام بھجوایا کہ تم گھر آجاؤ میں عید کے بعد تمہیں باقاعدہ جہیز دے کر وحید کے ساتھ رخصت کرونگا ۔۔۔ فائزہ اپنے والد کی طبیعت سے اچھی طرح واقف تھی وہ اکیلی گھر واپس جانے سے انکاری تھی لیکن وحید نے اسے تسلی دی اور کہا میں تمہارے ساتھ چلتا ہوں اگر تمہارے والد راضی اور خوش ہو جائیں تو اس سے اچھی بات کوئی نہیں ، خدشات اور ڈر دل میں لیے فائزہ اپنے شوہر عبدالوحید کے ساتھ کچھ روز پہلے گوجرانوالہ آگئی ، والد چند دن تو خاموش رہا اور پھر ایک روز موقع پاکر پہلے اپنے داماد کو گو۔لیاں ماریں بیٹی بچانے آئی تو اسے بھی بھون ڈالا ، اس دوران والد کا ملازم اسے روکنے کے لیے آگے بڑھا کہ یہ کیا ظلم کررہے ہو تو ظالم شخص نے اپنے وفادار نوکر کو بھی گو۔لی مار دی ۔۔ تینوں زخمی یعنی عبدالوحید فائزہ اور نوکر زخموں کی تاب نہ لاکر جان بحق ہو گئے ۔۔۔۔۔ عبدالوحید اور فائزہ کی محبت کی کہانی بس اتنی ہی تھی ، ایک دوسرے کو پالیا ، تین مہینے اور دو عیدیں ساتھ گزار لیں اور قصہ ختم ۔۔۔ دعا ہے اللہ کریم ان میاں بیوی اور ایک بے گناہ گھریلو ملازم کے درجات بلند فرمائے آمین ثم آمین