@lsnewsofficial: چیف خطیب خیبر پختونخوا مولانا طیب قریشی نے پیغام پاکستان سے خطاب میں کہا کہ محرم الحرام اتحاد و اتفاق کے ساتھ گزارا جائے اور تمام علما اپنے خطبات میں “پیغامِ پاکستان” کے ایس او پیز کو مدنظر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی فرد یا جماعت کو پاک فوج اور پولیس کے خلاف بات کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے جبکہ قومی املاک پر حملے آئینِ پاکستان اور پیغامِ پاکستان کے منافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امتِ مسلمہ کے لیے امید کا مرکز ہے اور اسے کمزور کرنا عالمِ اسلام کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ طیب قریشی نے یکم محرم کی تعطیل پر خیبرپختونخوا حکومت، پاک فوج اور پولیس کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی نے خیبرپختونخوا کی مثبت تصویر کو متاثر کیا ہے