@hanii_writes.47: محبت جب سچی ہو تو وہ قبضہ نہیں مانگتی، وہ شرط نہیں رکھتی، وہ بدلے میں وفا کا سودا نہیں کرتی۔ ہاں، تکلیف ہوتی ہے جب وہ جس کے لیے ہم نے دنیا سے لڑائی کی، وہی ہمیں بھول جائے۔ دل چیختا ہے، روح تڑپتی ہے، راتیں کٹتی ہیں۔ پر پھر دل خود کو سمجھا لیتا ہے: اس کی مرضی، اس کی زندگی، اس کا فیصلہ۔ اسے حق ہے بھول جانے کا، آگے بڑھ جانے کا، کسی اور کا ہو جانے کا۔ ہم کون ہوتے ہیں کسی کی یادوں پر پہرہ دینے والے؟ میری بات اور ہے۔ میں نے محبت کی تھی، کوئی کھیل نہیں کھیلا تھا۔ میں نے اس کے ہنسنے کے لیے اپنی نیند قربان کی تھی، اس کے سکون کے لیے اپنی چین لٹا دی تھی۔ محبت کرنا میرا فعل تھا، اس کا میرے ساتھ رہنا اس کا فعل۔ اگر وہ چلا گیا تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ میری محبت جھوٹی تھی۔ دریا کا بہنا دریا کی فطرت ہے، ساحل کا ساتھ دینا ساحل کی مرضی۔ میں نے اپنا حصہ ایمانداری سے نبھایا۔ اب اگر وہ بھول بھی جائے تو گلہ نہیں۔ کیونکہ محبت کرنے والا مانگتا نہیں، بس دیتا چلا جاتا ہے۔ یہی تو فرق ہے عادت اور عبادت میں۔ عادت ٹوٹ جائے تو شکوہ ہوتا ہے، عبادت ادھوری رہ جائے تو بھی سکون رہتا ہے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ #fyp #viralvideo #foruou #urdupoetry #nature