@arkaaldrian0:

arka_aldrian
arka_aldrian
Open In TikTok:
Region: ID
Wednesday 17 June 2026 12:26:34 GMT
0
0
0
0

Music

Download

Comments

There are no more comments for this video.
To see more videos from user @arkaaldrian0, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos

آج کے دور میں معاشرتی رویوں نے اخلاق کی تعریف ہی بدل کر رکھ دی ہے۔ بد قسمتی سے اب انسان کی عزت اس کے کردار سے نہیں بلکہ اس کی جیب میں موجود نوٹوں سے کی جاتی ہے۔ یہ بات کہنے میں تو بہت تلخ لگتی ہے، مگر حقیقت یہی ہے کہ آج کے دور میں اچھے اخلاق کا پہلا تقاضا پیسہ
آج کے دور میں معاشرتی رویوں نے اخلاق کی تعریف ہی بدل کر رکھ دی ہے۔ بد قسمتی سے اب انسان کی عزت اس کے کردار سے نہیں بلکہ اس کی جیب میں موجود نوٹوں سے کی جاتی ہے۔ یہ بات کہنے میں تو بہت تلخ لگتی ہے، مگر حقیقت یہی ہے کہ آج کے دور میں اچھے اخلاق کا پہلا تقاضا پیسہ" بن چکا ہے۔ جب کسی امیر شخص کے منہ سے کوئی بات نکلتی ہے تو لوگ اسے "دانشمندی" کا نام دیتے ہیں، لیکن جب وہی بات کوئی غریب شخص کرے، تو اسے نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ یہی حال اخلاق کا ہے۔ اگر ایک امیر شخص بدتمیزی بھی کرے تو اسے بے باکی" سمجھا جاتا ہے، مگر ایک غریب شخص اگر حد سے زیادہ شائستگی اور خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرے تو دنیا اسے اس کی مجبوری" یا "خوشامد" سمجھ لیتی ہے۔ لوگوں کو لگتا ہے کہ غریب کا ہر عمل اس کی ہر مسکراہٹ اور اس کا ہر اچھا برتاؤ کسی نہ کسی غرض یا ضرورت کے تحت ہے۔ کوئی یہ ماننے کو تیار ہی نہیں کہ اخلاق کسی کی موروثی شرافت اور تربیت کا حصہ بھی ہو سکتے ہیں۔ یاد رکھیں جب اخلاق پر پیسے کا لیبل لگ جائے تو شرافت بازار میں بکنے والی شے بن جاتی ہے۔ کسی کی غربت کو اس کی کمزوری یا مجبوری سمجھ کر اس کے کردار پر شک کرنا دراصل ہماری اپنی تنگ نظری اور اخلاقی پستی کی نشانی ہے۔ اخلاق کا تعلق انسان کی روح سے ہوتا ہے، دولت سے نہیں؛ اور جو لوگ اسے مجبوری کا نام دیتے ہیں، وہ دراصل خود اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہیں۔💕💕#masjidnabawi #مدینہ_منورہ #for #trending #ملنگ_لوگ♣️♠️

About