@broken21098: زندگی کے کچھ لمحے ایسے ہوتے ہیں جہاں انسان کو لگتا ہے کہ شاید کہیں کوئی اُس کے آنے کا منتظر ہے، کوئی اُس کی خاموشیوں کو سمجھے گا، کوئی اُس کے لوٹ آنے پر خوش ہوگا۔ مگر وقت آہستہ آہستہ یہ حقیقت سکھا دیتا ہے کہ ہر شخص اپنی دنیا میں مصروف ہے۔ ہم ہی ہوتے ہیں جو لوگوں کے لفظوں، وعدوں اور رویوں میں اپنائیت ڈھونڈتے رہتے ہیں۔ اصل تکلیف تنہائی نہیں ہوتی بلکہ وہ امید ہوتی ہے جو ہم کسی سے لگا بیٹھتے ہیں۔ ہم خود کو یہ یقین دلاتے رہتے ہیں کہ کوئی ہمیں یاد کرتا ہوگا، کوئی ہماری کمی محسوس کرتا ہوگا ... مگر حقیقت اکثر خاموش ہوتی ہے۔ پھر ایک وقت آتا ہے جب انسان سمجھ جاتا ہے کہ منتظر صرف ہم خود اپنے ہوتے ہیں۔ باقی لوگ تو بس وقت گزارنے کے لیے ساتھ ہوتے ہیں۔…..🥀❤️🩹#dontunderreviewmyvideo #unfreezemyacount #foryou #videoviral #viralplease