@ayna3657: زندگی کا سب سے اداس لمحہ وہ ہوتا ہے جب انسان کسی ایسے شخص کو "خدا حافظ " کہنے پر مجبور ہو جائے، جس کے ساتھ وہ پوری زندگی گزارنے کے خواب دیکھتا رہا ہو۔ یہ وہ لمحہ ہوتا ہے جہاں لفظ تو ادا ہو جاتے ہیں، مگر دل خاموش ہو جاتا ہے۔ زبان سے الوداع نکلتا ہے، لیکن دل اندر ہی اندر ہزاروں باتیں کہہ رہا ہوتا ہے جو کبھی بیان نہیں ہو پاتیں۔ ایسا بچھڑنا صرف جسموں کا فاصلہ نہیں ہوتا بلکہ روح تک کو زخمی کر دیتا ہے۔ انسان چاہ کر بھی اس شخص کو روک نہیں پاتا کیونکہ کچھ رشتے قسمت کے ہاتھوں ہار جاتے ہیں۔ آنکھیں اشکبار ہوتی ہیں، مگر انسان مسکرا کر رخصت کرتا ہے، تاکہ سامنے والا اس کے دکھ کی گہرائی نہ سمجھ سکے۔ وہ لمحہ انسان کو اندر سے توڑ دیتا ہے، کیونکہ اس میں امید بھی ہوتی ہے اور بے بسی بھی۔ امید یہ کہ شاید کبھی حالات بدل جائیں، اور ہے بسی یہ کہ اس وقت کچھ بھی اپنے اختیار میں نہیں ہوتا۔ یہی وہ کیفیت ہے جو دل پر ایک ان مٹ نشان چھوڑ جاتی ہے۔ لیکن زندگی کا اصول یہی ہے کہ ہمیں ہر حال میں آگے بڑھنا ہوتا ہے۔ کچھ لوگ ہماری زندگی کا حصہ بن کر ہمیں مکمل کرتے ہیں، اور کچھ ہمیں ادھورا چھوڑ کر زندگی کا سبق دے جاتے ہیں۔ اس لیے کبھی کبھی کہنا بھی ضروری ہو جاتا ہے، چاہے دل اس بات کو ماننے کے لیے تیار نہ ہو۔#foryoupageofficial #forrrrrrrrrrrrrrrrrrrrryouuuuuuuuuuu #viral_video #mano🫀🍁