@sarkaar.0903: کہتے ہیں کہ گھر کی بڑی بیٹیوں کا چمکتے رہنا ضروری ہے مگر گھر کی بڑی بیٹیوں کو ہی قسمت اور لوگ سب سے زیادہ آزماتے ہیں، گھر کی بڑی بیٹیوں کو ہی دکھ زیادہ ہوتے ہیں اور انہیں ہی اپنے دکھوں کو چھپانا بھی ہوتا ہے۔۔۔ گھر کی بڑی بیٹیاں کِھلنا جانتی ہوتی ہیں مگر نہ جانے کیوں انہیں مرجھانا ہی پڑتا ہے۔۔ ہم تو کھل کر رو بھی نہیں سکتیں ، ہم اپنے سارے دکھ سمیٹ کر صرف قبر میں ہی جا سکتی ہیں۔۔۔ ہم اپنے خدا سے باتیں کرتی ہیں اور اسی کے سامنے روتی ہیں مگر نہ جانے کیوں ہمارے نصیب کا رونا کبھی ختم ہی نہیں ہوتا۔۔۔ اگر کوئی شخص ہمیں سہانے خواب دکھاتا بھی ہے تو وہ نہ صرف خوابوں کو توڑتا ہے بلکہ ہماری روح تک کو زخمی کر دیتا ہے۔۔۔ نہ جانے کیوں ہم اتنی حساس ہوتی ہیں😭😭 میرا خدا سے کوئی گلہ تو نہیں مگر اے کاش، ہم بیٹیوں کے لیے ایک الگ دنیا بنی ہوتی۔۔کہ جب ہم اس دنیا سے تنگ آ جاتی، اپنے گھر سے تھک جاتی ہوں تو بھاگ کر اس دنیا میں چلی جاتیں 💔😭