@sher_jawan12: ایک بےسہارا بیوہ کی فریاد، حکمرانوں کے لیے ایک سوال آج احتجاجی مظاہرے کے دوران ایک بےسہارا بیوہ عورت آئی، جس کی آہ و پکار سن کر دل خون کے آنسو رو پڑا۔ غربت نے اس حد تک مجبور کر دیا ہے کہ وہ کوڑے کے ڈھیروں سے پلاسٹک کی بوتلیں اور دیگر سامان اکٹھا کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالنے پر مجبور ہے۔ یہ صرف ایک عورت کی کہانی نہیں، بلکہ پاکستان کے لاکھوں غریب خاندانوں کی دردناک تصویر ہے، جو اپنی عزتِ نفس بچاتے بچاتے زندگی کی جنگ ہار رہے ہیں۔ ہم وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ اربوں کھربوں روپے کی تشہیری مہمات سے بڑھ کر غریب عوام کے حقیقی مسائل پر توجہ دی جائے۔ ایک طرف پنجاب کی ترقی کے دعوے کیے جا رہے ہیں اور دوسری طرف غریب شہری کوڑے کے ڈھیروں میں رزق تلاش کرنے پر مجبور ہیں۔ خدارا، ایوانوں اور پروٹوکول سے باہر نکل کر عوام کے درمیان جائیں، ان کی دہلیز پر حقیقی ریلیف پہنچائیں، تاکہ ان کی عزتِ نفس مجروح نہ ہو اور انہیں اپنی فریاد لے کر در در کی ٹھوکریں نہ کھانی پڑیں۔ یہ لوگ آخر کس کے دروازے پر جائیں؟ وزیراعظم میاں شہباز شریف صاحب کے؟ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ کے؟ یا میاں نواز شریف صاحب کے؟ وقت کا تقاضا ہے کہ غریب عوام کی آہ و پکار سنی جائے اور نمائشی اقدامات کے بجائے عملی اور پائیدار ریلیف فراہم کیا جائے۔ غریب کی عزت بچانا ہی اصل خدمتِ خلق ہے۔ #حقیقی_ریلیف #غریب_کی_آواز #بیوہ_کی_فریاد #غربت_کا_خاتمہ #عوامی_مسائل