@youthsenatepakistan: یوتھ سینٹ آف پاکستان کے پہلے پارلیمانی اجلاس کا انعقاد ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال پشاور میں نہایت شاندار اور تاریخی انداز میں کیا گیا۔ اس اجلاس میں چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور لیڈر آف دی ہاؤس کے انتخابات باقاعدہ طور پر منعقد کیے گئے، جن کے بعد منتخب عہدیداران کی حلف برداری بھی انجام دی گئی۔ یہ تمام کارروائی اسمبلی کے جمہوری اور پارلیمانی اصولوں کے مطابق مکمل کی گئی۔ اس موقع پر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹوریٹ آف ٹریننگ اینڈ کیپیسٹی بلڈنگ کے کوآرڈینیٹر مقبول الٰہی صاحب نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے غیر حاضر اراکین کے لیے حلف برداری کے انتظامات میں سہولت فراہم کی اور نئے یوتھ سینیٹرز کو اسمبلی کے قواعد و ضوابط اور مکمل پارلیمانی پروسیجر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی تاکہ وہ آئندہ اجلاسوں میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔ اس باوقار اجلاس میں یوتھ سینٹ آف پاکستان کے فاؤنڈر چیئرمین عرفان متین اور یوتھ سینٹ آف پاکستان کے صدر ہارون متین بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ ان کی موجودگی نے اس تاریخی اجلاس کو مزید اہمیت دی اور نوجوانوں کی قیادت و جمہوری عمل میں شمولیت کو سراہا گیا۔@Haroon Mateen official #Youthsenateofpakistan #youthempowerment #womanempowerment #growmyaccount #foryoupage