"ڈاکٹر ہونا صرف ایک پیشہ نہیں، بلکہ ایک امانت ہے۔
ہر وہ ہاتھ جو مریض کی رگ میں خون لگاتا ہے، دراصل کسی کی امید، کسی ماں کی دعا، کسی باپ کی آس اور کسی بچے کی زندگی کو سہارا دے رہا ہوتا ہے۔
یاد رکھیں! لوگ صرف آپ کی ڈگری نہیں دیکھتے، بلکہ آپ کا اخلاق، آپ کی نرمی اور آپ کی خدمت ہمیشہ یاد رکھتے ہیں۔ ایک اچھا ڈاکٹر وہ نہیں جو صرف علاج جانتا ہو، بلکہ وہ ہے جو مریض کے درد کو اپنا درد سمجھتا ہو۔
اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ علم، اخلاص، صبر اور انسانیت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آپ کا ہر قدم کسی کی زندگی میں آسانی اور ہر مسکراہٹ کسی بے بس انسان کے لیے امید بنے۔
انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کوئی عبادت نہیں۔ 🌹🤍