@sukooneqalb313: پسند آنا ایک لمحہ ہوتا، لیکن پسند بنے رہنا پوری زندگی کا امتحان ہوتا ہے۔ کسی کی نگاہ میں آ جانا شاید آسان ہو، مگر اُس کے دل میں اپنی جگہ قائم رکھنا اتنا ہی مشکل۔ وقت کے ساتھ چہرے بدل جاتے ہیں، حالات بدل جاتے ہیں، ترجیحات بدل جاتی ہیں، مگر جو لوگ ہر موسم میں ایک جیسے رہتے ہیں، وہی حقیقت میں خاص ہوتے ہیں۔ رشتے صرف پہلی ملاقات کی کشش سے نہیں چلتے، بلکہ احترام، خلوص، وفاداری اور سمجھداری سے قائم رہتے ہیں۔ پسند کیے جانا قسمت ہو سکتا ہے ، مگر پسند بنے رہنا کردار کا کمال ہوتا ہے۔ ہر انسان ابتدا میں اچھا لگ سکتا ہے، لیکن وقت یہ طے کرتا ہے کہ کون دل میں رہتا ہے اور کون صرف یادوں میں۔ اس لیے اصل کامیابی کسی کو متاثر کرنے میں نہیں، بلکہ اُس اعتماد، محبت اور قدر کو برقرار رکھنے میں ہے جو وقت کے ساتھ کم ہونے کے بجائے مزید گہری ہو جائے۔ کیونکہ محبت کی اصل خوبصورتی مل جانے میں نہیں، نبھ جانے میں ہے۔ : : : #share #repost #fypシ #unfreezmyaccount