@xaryab_haschmi_official: اے محرم تیری بار بار آمد کی نذر۔ حدِبساطِ فرطِ عقیدت حسین ہے پاسِ قراروقولِ نبوت حسین ہے ہرسجدۂ وفاکی طریقت حسین ہے کتناعظیم جزوِشریعت حسین ہے کتناعجیب بخت ہے,بختِ یزید بھی مسندبڑی غریب ہے,قیمت حسین ہے نیزے پہ کیوں نہ شمرسجائےسرِحسین کیاجنگ!کیسامالِ غنیمت حسین ہے #muharram #ashura #imamhussain