@wasafithoughts: Read the captions 👇 عنوان پڑھیں لوگوں کے دلوں میں رہنا لوگوں کے دلوں میں رہنا نا مناسب خواہش نہیں ہے، کیونکہ لوگ، لوگوں کو یاد کرنے کا نام ہے۔ یہ لوگ ہیں کیا؟ ایک دوسرے کو دیکھنا، ایک دوسرے کے ساتھ ڈیل کرنا، ایک دوسرے کو یاد رکھنا، ایک دوسرے کو پسند کرنا، ایک دوسرے کو نا پسند کرنا، ایک دوسرے کے حق میں بولنا اور ایک دوسرے کے خلاف بولنا۔ لوگوں کے درمیان اور تو کوئی بات ہی نہیں ہوتی، بس یہی لوگ ہیں۔ ایک آدمی ہوتا ہے اور باقی سب لوگ ہوتے ہیں، یعنی ایک انسان ہوتا ہے اور باقی سب لوگ ہوتے ہیں۔ تو انسان اپنے آپ کو لوگوں کے آئینے میں دیکھتا رہتا ہے۔ باقی سارا جہاں جو ہے، وہ انسان کے لیے آئینہ ہے۔ اور آپ اکیلے سفر کر رہے ہو، کیونکہ آپ کا ساتھ کسی نے نہیں دینا۔ بس صرف آپ کے خیال کی داد دے دے گا، مگر کوئی آپ کے خیال میں شامل نہیں ہو گا۔ تکلیف کا علاج کر دے گا، مگر آپ کی تکلیف میں شامل کوئی نہیں ہوگا۔ آج کل خوشی میں کوئی شامل نہیں ہوتا، تو تکلیف میں کون شامل ہوگا؟ اگر سر آپ کا ہے تو درد بھی آپ کا ہوگا۔ لوگ دوائی دے سکتے ہیں، لیکن سردرد کا حصے دار کوئی نہیں بنے گا۔ یہ تو سر کی بات ہے، دل کے درد کا پھر کون حصے دار ہوگا؟ کوئی بھی نہیں ہوگا، بلکہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ دل کا دلبر بھی نہیں بنتا۔ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ہم دوسروں کو متاثر کرتے کرتے بھول جاتے ہیں کہ ہم کن لوگوں کو متاثر کر رہے ہیں۔ اچھے لوگوں کو متاثر کرنا اچھی بات ہے اور بُرے لوگوں کو متاثر کرنا بُری بات ہے، اور آپ یہ بھول جاتے ہیں۔ اب خلاصہ یہ نکلا کہ متاثر کرنے کا عمل آپ کی مجبوری ہے، متاثر کرنے کا عمل آپ کا حق ہے، ودیعت اور پیدائشی۔اچھے لوگوں کو متاثر کرنا اچھی بات ہے اور بُرے لوگوں کو متاثر کرنا بُری بات ہے۔ #WaSafithougts #wasifaliwasif #fyp #unfrezzmyaccount #viral