@princess.asia133: ایک دن ناظرین کرام لوگوں نے کہا کہ عمرتم تو بڑےاصول پسند بنتے ہو لیکن یہ مسجد نبوی کی گلی میں جو نبی پاک کے چچا ہیں حضرت عباس ان کا ایک پرنالا لگا ہوا ہے وہ سب لوگوں کے کپڑے آلودہ کر دیتا ہے وہ پرنالہ آپ کو دکھائ نہیں دیتا وہ پرنالہ مسجد نبوی کی مرکزی گلی میں تھا حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جب یہ سنا تو فرمانے لگے اتار دیتے ہیں پرنالہ بھی اتاردیتے ہیں اصول ہے تو سب کے لئے ہے شاہ رحیم نے لکھا ہے ناظرین کرام کہ حضرت عمر فاروق اس گلی میں تشریف لے گئے جہاں وہ پرنالہ نصب تھا اونٹ کے اوپر بیٹھ کر آپ نے وہ پرنالہ پکڑ کر کھینچ دیا حضرت عباس اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے حضرت عمر حضرت عباس کے گھر والوں سے فرمانے لگے کہ آپ کے مکان کی چھت کے تین کونے اوربھی ہیں کسی اور پر نعرہ لگوا لیں یہاں لگنے سے گزرنے والوں کو تکلیف ہوتی ہے حضرت عمر یہ کہا چلے گئے حضرت عباس آئے تو لوگوں نے کہا کہ عمر نے آپ کے گھر کا پرنالہ اکھاڑ دیا ہے اور فرمایا کہ گھر کے چار کونے ہیں کہیں اور لگالیں تو حضرت عباس یہ سن کر مسکرانے لگے لوگوں نے کہا عمر نے آپ کے گھر کا پرنالہ ہٹا دیا آپ مسکرا رہے ہیں حضرت عباس فرمانے لگے کوئی مسئلہ نہیں عمرنے جیسے یہ پرنالہ اکھاڑا ہے ویسے ہی خود آکر لگا کے بھی جائیں گے لوگوں نے کہا عباس عمر ایک بار کوئی فیصلہ کر لے تو پھر اپنا فیصلہ نہیں بدلتے جسے دیکھ کر شیطان راستہ بدل جاتا ہے آپ ان کے فیصلے کو بدلنے کی بات کر رہے ہیں حضرت عباس نے فرمایا میں نے کہا دیا نا عمر لگائیں گے تو انشاءاللہ عمر ہی لگائیں گے حضرت عباس یہ کہاکر مسجد نبوی میں آے نماز پڑھی وہ کہتے ہیں میں نے بات میں پہل نہیں کی حضرت عمر خود کہنے لگے کہ حضور آپ سے یہ امید نہ تھی گھر میں چار کونے ہوتے ہیں ضروری ہے کہ پرنالہ اسی کونے میں لگے جہاں سے نمازی گررتے ہیں حضرت عباس کہنےلگے عمرآپ بالکل ٹھیک کہتے ہیں گھر میں چار کونے ہیں میرے پاس جگہ بھی ہے پرنالے کی اور میں نے بھی کئی دفعہ سوچا تھا کہ اکھاڑ دوں اسے میں بھی اسی گلی سے گزرتا ہوں میرے اپنے کپڑے بھی کئی بار آلودہ ہوے ہیں لیکن مجبوری یہ آن پڑی ہے کہ میں اس پرنالے کو اکھاڑا نہیں سکتا تھا کیونکہ یہ پرنالا میرے نبی کریم نے اپنے دست مبارک سے لگایا تھا فرمایا میں مکان کی چھت بنا رہا تھا تو رسول اللہ اچانک تشریف لے آئے کئی لوگ گواہ ہیں اس بات کے رسول کریم تشریف لائے اور نبی پاک علیہ السلام نے فرمایا چچا تھوڑا کام میں بھی کرتا ہوں اور پھر میرے نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک سے یہ پرنعلا لگایا تھا لیکن خیر ہے اب بات اصول پر آگئی ہے تو ٹھیک ہے عمر آپ نے ہٹا دیا ہے کوئی بات نہیں سامنے کون ہے پکا اور سچا عاشق رسول حضرت عمر یہ سن کر کانپنے لگے آنکھوں میں آنسو آگےفرمایا عباس پہلے کیوں نہیں بتایا تھا کہ آقا علیہ السلام نے اپنے دست مبارک سے یہ پڑنالہ لگایا تھا آپ صل اللہ علیہ وسلم پر میرے ماں باپ قربان یہ کہا کرحضرت عمرفارق نے حضرت عباس کا بازوتھاما اور کہا کہ اونٹ پر چڑھ کر یہ پرنالہ ہٹایا تھا اب آپ میرے کندھوں پر چڑھ کر اسے دوبارہ نصف کریں حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت عمر کے کندھوں پر چڑھے اور پرنالا لگاکر اترے تو حضرت عباس بھی رو رہے تھے جناب عمر بھی رو رہے تھے آنکھوں میں آنسو ہیں فرمایا ہم یہ نہیں دیکھیں گے کہ اصول کیا کہتا ہے بلکہ یہ دیکھیں گے کہ رسول کیا کہتا ہے ہم تو یہ دیکھیں گے کہ کسی شے کو رسول اللہ سے کیا نسبت ہے ہم یہ نہیں دیکھیں گے کہ اصول کیا کہتا ہے ہم یہ دیکھیں گے کہ رسول کیا کہتا ہے نبی کریم کے دست مبارک پرنالےپر لگ گئے تو سارے اصول ختم ہو گئے جو رسول سے نسبت اس میں اصول کہاں #الھم_صلی_علی_محمد_وال_محمد🌸💙🤲🏻 #@For You

Princess Asia
Princess Asia
Open In TikTok:
Region: PK
Wednesday 17 June 2026 18:33:18 GMT
2857
174
5
13

Music

Download

Comments

muhammad.yaseen2315
Muhammad Yaseen :
😁😁😁
2026-06-18 02:00:38
0
mhashim075
Dataa SwEeT AnD BaKeRs🥀 :
🥰🥰🥰
2026-06-18 00:46:05
0
tahira_tanvir
Tahira Tanveer Iqbal :
😭😭😭😭
2026-06-17 23:37:12
0
muhammadmuhammad6585
Muhammad Muhammad :
💐💐💐
2026-06-17 21:26:59
0
fasiurhman50
fasi :
❤️❤️🥰❤️
2026-06-18 02:06:10
0
To see more videos from user @princess.asia133, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About