@junaidqurashi46: *جامع مسجد چراغ الاسلام سیکٹر 11F میں شراب خانہ کے خلاف اہم اجلاس* بدھ کے روز بعد نمازِ عشاء جامع مسجد چراغ الاسلام سیکٹر 11F نیو کراچی میں ضلع سینٹرل کے امیر حضرت مولانا عبدالرشید نعمانی صاحب کی صدارت میں شراب خانہ کے خلاف ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں ضلع سینٹرل کے جنرل سیکریٹری بھائی حبیب اللہ صاحب، نیو کراچی ٹاؤن کے امیر قاری عبداللہ صاحب، نیو کراچی ٹاؤن کے جنرل سیکریٹری قاری نور حسن صاحب، یو سی نائن کے جنرل سیکریٹری بھائی عمران قریشی صاحب، یو سی نائن کے دیگر ذمہ داران اور کارکنان نے بھی بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے دس محرم تک اپنے لائحۂ عمل کا اعلان نہیں کیا جائے گا تاکہ کوئی ایسی صورتحال پیدا نہ ہو جو ہمارے اس مشن کو نقصان پہنچائے۔ اس دوران اپنے اس مشن کی بھرپور تیاری جاری رکھی جائے گی، جبکہ دس محرم سے قبل آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ علاقے کو اس برائی سے پاک کرنے کے لیے ہر آئینی، قانونی اور پُرامن طریقہ اختیار کیا جائے گا۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس معاملے کے حل کے لیے متعلقہ مقتدرہ اور ذمہ دار اداروں سے مسلسل رابطے جاری ہیں اور پُرامن حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ تاہم اگر دس محرم تک اس حوالے سے کوئی مثبت پیش رفت سامنے نہ آئی تو دس محرم کے بعد مشاورت کے ساتھ ہر ممکن لائحۂ عمل کا بھرپور اعلان کیا جائے گا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ عوام کو شراب اور اس شراب خانہ کے خلاف مزید بیدار اور منظم رکھا جائے۔ اس سلسلے میں بینرز تیار کروا کر مختلف مقامات پر آویزاں کیے جائیں گے اور وال چاکنگ بھی کی جائے گی۔ علاقے سے جتنے زیادہ شناختی کارڈ جمع ہو سکیں، جمع کیے جائیں تاکہ ہماری 100 فیصد مسلم آبادی کی نمائندگی ثابت ہو سکے۔ ہماری 100 فیصد مسلم آبادی کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے امید ہے کہ متعلقہ ادارے اس حوالے سے سنجیدہ فیصلہ لیں گے اور اس شراب خانہ کو بند کر کے عوام کے جذبات کی قدر کریں گے۔ اللہ پاک اس کاوش کو قبول فرمائے، اس نشست کو کامیاب فرمائے اور اس شراب خانہ کو ہمیشہ کے لیے بند فرمائے۔ آمین۔ آخر میں مفتی حمید احسن صاحب کی جانب سے تمام رفقائے محفل کے لیے طعام کا اہتمام بھی کیا گیا۔ *#Team_JUI_UC_9*