@bajwa99.1: کسی کے لیے مخلص ہو کر دیکھا، ہمدرد بن کر دیکھا، خود سے زیادہ پیار دے کر دیکھا کسی کا بھلا سوچ کر دیکھا، کسی کے لیے رو کر دیکھا، دعاؤں میں مانگ کر دیکھا۔ اپنی ہی نظروں میں برا بنتے دیکھا، دکھ اٹھا کر دیکھا۔ ہر وہ کام کر کے دیکھا جسے زمانہ اچھا کہتا ہے، جسے یہ زمانہ مخلص، سچا، خوش اخلاق، ہمدرد کہتا ہے۔ مگر یقین مانو اب دل نہیں مانتا۔ بالکل دل نہیں مانتا۔ نہ مخلصی دکھانے کو نہ ہمدرد بننے کو نہ پیار دینے کو نہ پیار لینے کو نہ کسی کا بھلا سوچنے کو۔ اور برا تو کبھی کسی کا سوچا ہی نہیں۔ نہ کسی کے لیے رونے کو نہ کسی کے بارے میں سوچنے کو۔ بالکل دل نہیں مانتا۔ کیوں کہ جب دل زندہ تھا تب کسی نے پرواہ نہیں کی اور اب جب دل مر گیا ہے، اب بھی کسی کو پرواہ ہے؟