@ayazen44: تم کسی کے لیے دعا کرو، عزت دو اور خلوص سے ساتھ نبھاؤ، تو اکثر وہ اسے تمہاری کمزوری سمجھ لیتا ہے۔ اور تمہاری شرافت کو بےوقوفی اور تمہاری خاموشی کو مجبوری کا نام دے دیا جاتا ہے۔پھر وہ تمہارے صبر کا ناجائز فائدہ اٹھاتا رہتا ہے۔ یہاں تک کہ وہ تمہیں وہی بننے پر مجبور کر دیتا ہے جس سے تم ہمیشہ نفرت کرتے تھے۔ پھر جب تم بدلتے ہو، وہی لوگ تمہیں برا انسان کہنے لگتے ہیں۔ حالانکہ کسی کا کردار ایک دن میں نہیں بدلتا، اسے حالات اور لوگوں کا رویہ بدلتا ہے۔ یہ دنیا اکثر اچھے انسان کی نہیں، بلکہ اپنی حدیں قائم رکھنے والے انسان کی قدر کرتی ہے۔ اس لیے اچھے ضرور رہو، مگر اتنے بھی نہیں کہ لوگ تمہاری اچھائی کو اپنا حق سمجھنے لگیں۔ . . . . . . ... . #foryou #fyp #viral #foryoupage #tiktokviral